Tuesday, 14 August 2018

FreeLancing فری لانسنگ



Related image

 پاکستان میں ملازمتوں کے تحفظ کی بڑی شدید خواہش موجود ہے۔ یہاں پر کہیں ملازمتوں سے نکالے جانے کا خطرہ لاحق ہے تو کہیں ضرورت کے مطابق ملازمین رکھنے کی خواہش کام کررہی ہے یا پھر عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ملازمتوں میں اضافہ کیا جارہاہے۔ ملازمتیں فراہم کرنے والے ہر ادارے کی خواہش ہے کہ اسے کم تنخواہوں میں بااعتماد اور متعلقہ صلاحیتوںکا حامل ملازم ملے، اس کے علاوہ بےروزگاری بھی اہم عنصر ہے ۔ اس تمام پس منظر کے باوجود پاکستان کی معیشت میں ان تمام اندیشوں اور تحفظات سے آزاد ایک شعبہ ایسا ہے جو بڑی تیزی سے فروغ پارہا ہے اور وہ فری لانسنگ کا شعبہ ہے۔ دراصل پاکستان میں فری لانسنگ ایک نیا شعبہ ہے ۔ انٹرنیشنل ڈیٹا گروپ کے اعدادوشمار کے مطابق 40پاکستانیوں نے اپنے آپ کو ازخود ملازمت پہ رکھا ہوا ہے۔ ان ملازمین میں عارضی ، مخصوص مدت کیلئے کام کرنے والے ، معاہدے کے تحت اور جزوقتی کارکنوں کے علاوہ فری ایجنٹس اور فری لانسرزشامل ہیں۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو دو تین ملازمتیں اکٹھی کرتے ہیں۔

فری لانسنگ کیا ہے ؟

فری لانسنگ انٹرنیٹ پر ایک دیہاڑی نما کام ہوتا ہے ، جس میں آپ کو آنلائن کام کرنے پر اجرت ملتی ہے۔ وہ اس طرح کہ مختلف ملکوں کے لوگ یا کمپنیاں جنہیں اپنے پروجیکٹس کے لیے دوسرے ممالک سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسلیٹرز ، بلاگرز ، یوٹیوبرز ،وائس اوورز ، لوگو میکر، ویب ڈیویلپرز ، ڈیزائنرز یا  رائٹرز وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ فری لانسنگ ویب سائٹس پر اپنے کام کی تفصیلات پوسٹ کرتے ہیں۔ اب جس شخص کو اس کام میں مہارت ہوتی ہے وہ اس کام کو گھر بیٹھے مکمل کر کے اس کمپنی یا شخص کے حوالے کرتا ہے اور بدلے میں پیسے لیتا ہے۔فری لانس کام کرنے والوں کو فری لانسر کہتے ہیں۔

فری لانسنگ کیوں ؟

عموماً نوجوان لوگ بہت سی وجوہات کی بنا پر اس میں دلچسپی لیتے ہیں۔ فری لانسنگ میں مالی فائدے کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی مرضی کا وقت منتخب کرنے اور مناسب ماحول کی آزادی حاصل ہوتی ہے۔اس میں متعلقہ کام ختم کرنے کیلئے کوئی آپ کے سر پر ڈنڈا لے کر نہیں کھڑا ہوتا ۔اپ ورک(Upwork)اور فائیور(Fiverr)انہیں مختلف مہارتوں پر کام فراہم کر رہے ہیں جن میں ویب سائیٹ بنانے، کمپیوٹر یا موبائل کی ایپلی کیشنز بنانے، انٹرنیٹ پر تجارتی سرگرمیاں،مختلف موضوعات کی تخلیق اور ورچوئل معاونت شامل ہیں۔ آن لائن کام کے مواقع تو بہت ہیں لیکن باہمی تعاون کی کمی ہے۔ لوگ ان مہارتوں پر کام کرتے ہیں جنہیں وہ جانتے ہیں اور اس سلسلے میں ان پر کوئی بیرونی دبائو بھی نہیں ہوتا۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے لوگ انٹرنیٹ سے کام کیوں کرواتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر ایک امریکی کمپنی کو اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے اردو ٹرانسلیٹر کی ضرورت ہوتی ہے تو اگر وہ پاکستان سے کسی بندے کو بلائے اور اس شخص کے ویزا رہائش کھانا اور تنخواہ وغیرہ کا انتظام کرے تو اسے لاکھوں روپے کا خرچہ آئے گا جبکہ فری لانسنگ سے وہ یہی کام چند پیسوں سے کرواتا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ آج کل لوگ آفس میں کام کرنے کے بجائے فری لانسنگ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ آفس میں وقت کی پابندی اور مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سننے کے بجائے اپنی مرضی سے کام کرنا آسان ہے۔
اس کے علاوہ جو خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل سکتیں وہ گھر بیٹھے فری لانسنگ سے اچھی خاصی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے ۔اب ہر کوئی ڈیجیٹل طریقے سے کام کرنا پسند کرتا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال پوری دنیا میں سے پاکستان فری لانسنگ میں چوتھے نمبر پر آیا لیکن اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن میں بہت ساری صلاحتیں موجود ہیں مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ کام کیسے کریں۔آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فری لانسنگ کی شروعات کیسے کریں۔

فری لانسنگ کے فائدے

فائدے کی بات کی جائے تو سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کام کے پیسے اچھے مل جاتے ہیں۔ اپنے ہنر اور تجربے کی بنیاد پر آپ کام کی منہ مانگی قیمت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی مرضی کے اوقات طے کیے جاسکتے ہیں جس کی سہولت 9 تا 5 والی ملازمت میں نہیں ملتی۔
سب سے اہم بات یہ کہ آپ کی ذمہ داری صرف اتنے کام کی ہے جس کے آپکو پیسے مل رہے ہیں۔ نہ اس سے زیادہ اور نہ اس سے کم۔ اور پروجیکٹ ختم ہونے کے بعد آپ کسی کام کے ذمہ دار نہیں رہتے۔ عمومی طور پر فری لانسنگ پروجیکٹ تھوڑے عرصے جیسے کہ 6 ماہ یا ایک سال کے ہوتے ہیں لیکن دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ وہ اس صورت میں کہ اگر کلائنٹ آپ کے کام سے خوش ہو تو کنٹریکٹ مزید کئی سال تک بڑھ سکتا ہے۔
ملک میں معیشت کے حالات کے پیش نظر فری لانسنگ ہی پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کا سہارا ہے۔ صرف بے روزگار نہیں بلکہ برسرِ روزگار افراد اگر اپنی کمائی کو بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ بھی دفتری اوقات کے بعد چند گھنٹوں کےلیے فری لانسنگ کرسکتے ہیں۔


Image result for freelancing


 شروعات                                                                                                                                       
یوں بہت سارے فری لانسنگ ویب سائٹ موجود ہیں جن کے مختلف قوائد و ضوابط اور چارجز ہیں۔
اگر آپ ابتدائی طور پر کام شروع کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپ ورک پر مفت کام شروع کیجیے اس کے بعد جب آپ کو تجربہ ہوجائے تو دیگر پریمیم ویب سائٹس جسے فری لانسر ڈاٹ کم ، فیور وغیرہ پر بھی کام کر سکتے ہیں۔

ضروری چیزیں                                                                         

فری لانسنگ کے لیے آپ کے پاس ایک عدد کمپیوٹر یا موبائل ، انٹرنیٹ کنیکشن اور ایک بینک اکاؤنٹ کا ہونا لازمی ہے۔

طریقہ کار

سب سے پہلے www.upwork.com پر جائیں اور اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ یعنی اپنا ای میل ایٖڈریس نام پتہ صلاحتیں اور کام کی تفصیلات اور بینک اکاؤنٹ وغیرہ لکھیں۔ تقریبا دو دن کے اندر آپ کا اکاؤنٹ اپروو جائے گا۔ یاد رکھیں اپنی صلاحتیں یعنی skills زیادہ سے زیادہ لکھیں بصورت دیگر اپ ورک آپ کا اکاؤنٹ قبول نہیں کرے گا۔ اگر ایک دفعہ ریجیکٹ ہو بھی ہوجائے تو دوبارہ اپنی صلاحتیں بڑھا چڑھا کر لکھ بھیجیے۔درخواست قبول ہونے کے بعد آپ اپ ورک پر کام کرنے کے اہل ہوجاتے ہیں۔ لیکن کام کرنے سے پہلے اپنی پروفائل مکمل طور پر سیٹ کریں ، اپنی اصلی تصویر لگائیں فیس بک آئی ڈی اور لنکڈ ان  یا ویب سائٹ اگر ہے تو اس کا لنک بھی دیں تاکہ آپ کی شناخت اصلی ہو۔ اپنی پورٹ فولیو یعنی سابقہ کام کی تفصیلات اور صلاحتیں اس طرح لکھیں کہ لوگ متاثر ہو کر آپ کو کام دینے پر راضی ہوجائیں۔اپ ورک کی مفت سروس میں آپ ہر مہینے صرف تیس جابز کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس لیے اپنے کنیکٹ یعنی چانسز جو ضایع نہ کریں، جو کام صحیح طریقے آئے صرف اس جاب کے لیے اپلائی کریں ۔

فراڈ سے کیسے بچیں 

 یوں تو فری لانسنگ میں فراڈ کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ ویب سائٹ کے پاس کام کرنے والے فری لانسر اور کام کروانے والے کلائنٹ دونوں کا کریڈٹ کارڈ محفوظ ہوتا ہے اور جب کام مکمل ہوجاتا ہے تو وہ کام کے پیسے کلائنٹ کے اکاؤنٹ سے فری لانسر کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتا ہے۔پھر بھی آپ کسی جاب کے لیے اپلائی کرتے وقت یہ ضرور دیکھیں کہ کلائنٹ کا پیمنٹ تصدیق شدہ ہے یا نہیں۔

چارجز

 اپ ورک آپ کی کمائی سے بیس فیصد فیس چارج کرتا ہے یعنی اگر آپ دس ڈالر کمائیں گے دو ڈالر اپ ورک کے اور آٹھ ڈالر آپ کے۔

کام کی تلاش                                                                                                                   


اپ ورک پر کام تلاش کرنا آسان ہے مثال کے طور پر اگر آپ ایک ویب ڈیزائنر ہیں تو سرچ میں ویب ڈیزائن لکھ کر تلاش کیجیے یا ویب ڈیزائننگ کی کیٹیگری میں جائیے۔یا اگر آپ کسی ایک زبان مثلا اردو میں مہارت رکھتے ہیں تو سرچ میں اردو لکھیں، آپ کو اردو کے حوالے سے بہت سے کام ملیں گے۔ اب جو کام آپ کو اچھا لگے اس کے لیے اپلائی کیجیے۔


اپلائی کرنے کا طریقہ


اپلائی کرتے وقت یعنی درخواست لکھتے وقت کلائنٹ کو پہلے اپنا تعارف نام شہر ملک وغیرہ بتا دیجیے۔ اس کے بعد اپنی سابقہ کام کی تفصیلات کا حوالہ دیجیے اس کے بعد کلائنٹ کو کوئی وجہ دیجیے کہ وہ کیوں آپ کو کام دے یعنی اس طرح قائل کیجیے کہ وہ متاثر ہو کر آپ کو کام دے۔
کیونکہ بہت سے لوگ اس جاب کے لیے اپلائی کر رہے ہوں گےاور فری لانسنگ میں بولی لگتی ہے مقابلہ ہوتا ہے۔ اگر کلائنٹ نے پچاس ڈالر کا کام پوسٹ کیا ہے لوگ بولی لگاتے ہیں کہ میں پینتالیس ڈالر میں یہ کام کروں گا اب دوسرا بندہ چالیس ڈالر میں خود کو اس کام کے لیے پیش کرتا ہے۔ یوں پینتیس ، پھر تیس آخر کار پچیس ڈالر میں بھی لوگ وہ کام حاصل کرلیتے ہیں۔

اپنی ریٹنگ بڑھائیں

 فری لانسر کی ایک ریٹنگ ہوتی ہے کہ اگر کسی کلائنٹ کو آپ کا کام پسند آتا ہے تو وہ آپ کی پروفائل کو اچھی ریٹنگ دیتا ہے۔عام طور پر اس فری لانسر کو کوئی کلائنٹ کام نہیں دیتا جس کی کوئی ریٹنگ نہ ہو۔ اس لیے شروع شروع میں کسی فری لانسر کو کام ملنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک دو کلائنٹس کو متاثر کر کے کام لینے میں کامیاب ہوجائیں تو اس کے بعد آپ کے لیے کام لینا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ جب آپ کی ریٹنگ بڑھ جائے گی تو آپ منہ مانگی اجرت پر بھی کام کر سکیں گے۔یہاں ایسے بھی فری لانسر موجود ہیں جو فی گھنٹے دو ہزار روپے چارج کرتے ہیں۔اس کے بعد آپ چاہیں تو دیگر ویب سائٹس پر ماہانہ فیس دے کر اچھے اچھے کام حاصل کرسکتے ہیں یا اپ ورک پر مفت کام کرنے کے بجائے پریمیم ممبرشپ حاصل کر کے لامحدو جابز حاصل کر سکتے ہیں جس کے بہت سے فوائد ہیں۔
اپ ورک سے آپ اپنے تجربہ کی سرٹیفکیٹ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اور وہ سرٹیفکیٹ آپ دوسرے فری لانسنگ ویب سائٹس پر اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ فری لانسنگ ویب سائٹ پر ریٹنگ بڑھانے کے لیے ٹیسٹ بھی دے سکتے ہیں یعنی اگر آپ انگلش میں اچھے ہیں تو انگلش زبان کا ٹیسٹ منتخب کر کے دیے گیے سوالات کے صحیح جواب پر نشان لگائیں اگر آپ کا ٹیسٹ اچھا ہوگا تو آپ کی ریٹنگ بھی اچھی ہوگی۔
اس کے علاوہ چھوٹے چھوٹے کام جیسے اگر کسی کلائنٹ کو ایک عدد لوگو بنانے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کا بجٹ پانچ ڈالر ہے۔تو آپ اس کو ہلکا نہ لیں پانچ منٹ میں بنا کر دے سکتے ہیں اور اپنی ریٹنگ بڑھا سکتے ہیں یا کسی شخص کو اس کی کمپنی یا کاروبار کے لیے اچھا سا نام اور آئیڈیا تجویز کریں اگر اس کو پسند آیا تو وہ آپ کو اس آئیڈیے کے پیسے بھی سے گا اور اچھی ریٹنگ بھی اور اس کے علاوہ چھوٹے چھوٹے صفحے ٹرانسلیٹ کر کے بھی آپ اپنی ریٹنگ بڑھا سکتے ہیں۔
یوں آپ ایک گھر بیٹھے اچھی خاصی آمدنی حاصل کر پائیں گے۔
https://www.twine.net/imran006

https://www.twine.net/imran006

1 comment: